
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آگئی، ضلع وسطی اور شرقی کے
ڈی ایچ اوز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فہرست بھجوا دی۔
کراچی میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق موصول ہونے والی فہرست اور خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں کرونا کے 46کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقوں سے بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
ضلع شرقی میں گلشن اقبال، یوسی 14 اور یوسی 6 شامل ہے۔ اس کے علاوہ جمشیدٹاو¿ن، یوسی7، یوسی10، الخلیج ٹاور اور المصطفی کے علاقے بھی ضلع شرقی کا حصہ ہیں جہاں پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاو¿ن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ خط میں زور دیا گیا ہے کہ کرونا کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔














