دھرنوں اور احتجاج سے حکومتیں نہیں جایا کرتیں،وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج سے حکومتیں نہیں

جایاکرتیں اپوزیشن نے پہلے بھی اسلام آباد آکردیکھ لیا ہے اب بھی شوق پوراکرلے، اپوزیشن کو پہلے یہاں جمع ہونے سے کچھ حاصل ہوا ہے نہ اب ہوگا حکومت پہلے ان کی راہ میں رکاوٹ بنی ہے نہ اب بنے گی ۔ ہمارا مشورہ ہے کہ کورونا کے پیش نظر حکومت پر دباﺅ ڈالنے کا کوئی اور طریقہ اپنا لو لوگوں کی جانوں اورروزگار کو خطرے میں مت ڈالو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن نے گزشتہ سال اسلام آباد آکر کیا حاصل کرلیا ہے جو اب کرلے گی ۔ اسلام آباد جمع ہونے سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں۔ اسد عمر نے کہاکہ ہر دورمیں حکومت کے جانے کی خبریں آتی رہتی ہیں حکومت کہیں نہیں جارہی اپنی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ایاز صادق نے مکمل طورپر جھوٹ بولا ۔ پاکستان امن پسندملک ہے جنگ نہیں چاہتا ۔ امن پسندی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا گیا۔ ایاز صادق کو ملکی تاریخ کو مسخ نہیں کرنا چاہیے۔ ایاز صادق ابھی بھی اپنی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔
اسدعمر نے کہاکہ اپوزیشن نے فیٹف پر تحریری این آراو مانگا تھا۔ حکومت کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں مگر این آراو نہیں دیں گے۔ نواز شریف نے اپنی تقریر میں 3 چیف جسٹس اور آرمی چیف پر حملہ کیا ۔ اپوزیشن کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہوگیا ہے۔ نواز شریف دھوکا دے کر لندن میں جاکر بیٹھ گئے ہیں۔ اویس نورانی نے ملکی یکجہتی کے خلا ف بات کی تھی ان کی بات سے دشمن خوش ہوئے ہوں گے ۔