
گلگت بلتستان ( ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بلیک میل کرنا
چاہتی ہے ،بلیک میل نہیں ہوں گا۔جتنی کوشش کرلیں ڈاکووں کو ان آر او نہیں دوں گا ۔انہوں نے آئی ایس آئی چیف پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں ۔عمران خان ان ڈاکووں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
انہوں یہ بات گلگت بلتستان میں آزادی پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کی وجہ سے آج ملک محفو ظ ہے ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیس سال تک ملک کو لوٹا گیااور یہ ملکی دولت باہر لے جائی گئی،آج یہ مودی کی زبان بول رہے ہیں ۔بھارتی حکومت پاکستانیوں اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت ہے ۔کشمیر میں مودی حکومت نے جو ظلم ڈھائے وہ دنیا نے دیکھ لیا ۔دہشت گروں کے ساتھ سی ہماری سیکیورٹی فورسز سینہ سپر ہیں ۔انہی کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک لوٹنے والے چاہتے ہیں ان کو این آراو دے دیا جائے ،مگریہ سن لیں عمران خان انہیں انہیں این آر او نہیں دے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم میر جعفر ،میر صادق اور میر ایاز صادق کو دیکھ رہے ہیں ۔عوام آنے والے وقت میں دیکھے گی کہ ان کی ٹانگیں کس طرح کانپتی ہیں ۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا بھی اعلان ۔





































