
لاہور (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کے غیر سیاسی اور
غیر اخلاقی بیان کے سامنے نہیں کھڑے ہو سکتے، مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کی نفی کی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین واپس آگئے ہیں، اب نوازشریف کو بھی آجانا چاہیے ، نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہیں، مریم نواز بھی نااہل ہیں، انہوں نے شہباز شریف کو مفلوج کردیا ہے، شہباز شریف، نواز شریف کے غیر سیاسی اور غیر اخلاقی بیان کے سامنے نہیں کھڑے ہو سکتے، اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اگلی نسل کا کوئی راستہ نکلے، مریم نواز نے بات کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا لیا ہے۔
مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کی نفی کی ہے، وہ ایک ٹکٹ میں 2 مزے لے رہی ہیں، ان کے پیر زمین پر بھی ہیں اور وہ آسمان کو بھی چھورہی ہیں۔ مریم نواز نے بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا لیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سارے لوگ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی (ن)لیگ اور جے یو آئی کی جماعتیں اہم ہیں باقی تمام پارٹیاں پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کا بیانہ قریب قریب قریب ہے، پیپلز پارٹی ان کے ساتھ نہیں چلے گی۔ وزیر اعظم کورونا کے باوجود معیشت میں استحکام لائے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ پاک فوج منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان محنت کررہے ہیں، 30 دسمبر سے پہلے منہگائی کو کنٹرول کرلیں گے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔














