
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام انشا ءاللہ آج
(اتوارکو) ووٹ چوروں کو تاریخی شکست دیں گے۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام اللہ تعالی کے فضل سے آج (اتوارکو)کو شیر پر مہر لگا کر ترقی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور ووٹرز اپنے ووٹ کی حفاظت کریں کیونکہ ووٹ چور گلگت بلتستان میں دندتے پھر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز جو بیلٹ چوری پکڑی گئی، اس پرووٹ چور کرائے کے ترجمان شور مچارہے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن)کی عوامی حمایت میں لوگوں کا سمندربتاچکا ہے کہ ووٹ کی سپورٹ کس کی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ(ن)اور شیر کے ساتھ ہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام اور کارکن جہاں ووٹ چوری دیکھیں، اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں ۔ گلگت بلتستان کے عوام انشااللہ آج (اتوار)کو ووٹ چوروں کو تاریخی شکست دیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات ثبوت ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں ہار چکے ہیں۔
ان کی بوکھلاہٹ، بیانات سے ثابت ہوگیا ہے کہ انشااللہ کل فتح شیر کی ہوگی .گلگت بلتستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر اپنی ترقی خوش حالی کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔گلگت بلتستان کے عوام پانچ سال میں اپنے علاقے کو مثالی ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔





































