کفالت پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد میںاضافے کی منظوری دےدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں

خاطر خواہ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نے کفالت پروگرام سے سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد چھیالیس لاکھ سے بڑھا کر ستر لاکھ کرنے کی منظوری دے دی۔ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں لیا گیا۔اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ (بذریعہ ویڈیو لنک) معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں کورونا وباءکی وجہ سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلارت میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک نے وباءکی پیش نظر عوامی فلاح کے لیے معاشی پیکیج دیے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ پاکستان کا شمار ان کامیاب ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا وباءکا کامیابی سے مقابلہ کیا۔
حکومت پاکستان نے فلاح عامہ کےلئے کورونا وباءکی پیش نظر اضافی امداد مختص کی۔بین الاقوامی اداروں اور اقوام عالم کی جانب سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکے پیش نظر شہریوں کی حفاظت اور معاشی سرگرمیوں میں استحکام و بڑھوتی دونوں مقصود ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احساس کے دائرہ کار میں ممکنہ حد تک توسیع کی جائے۔ وزیر اعظم کی احساس کفالت پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔