
گلگت بلتستان ( ویب ڈیسک،تصویر :اسکرین شارٹ ) گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل کے نتائج سامنے آگئے۔23نشستوں
میں سے پاکستان تحریک انصاف 9نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر آگئی ۔غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 9نشستیں اپنے نام کیں ،سات نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ،پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے چار اور ن لیگ نے دو نشستیں اپنے نام کیں ۔
گلگت بلتستان کی کل 23نشستوں پر انتخابات ہو ئے ،برف باری اور سخت سردی کے باوجود لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کی خاطر ووٹ کاسٹ کر نے سخت موسم میں نکلے ہیں ۔انخابات میں کہی سے کوئی بدنظمی کی شکایات موصول نہیں ہو ئی، تاہم اکلا دکا پولنگ اسٹیشنز پرپارٹی کے کارکنا ن میں تلخی دیکھی گئی ۔حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن گلگت بلتستان الیکشن کمیشن جاری کرے گا ۔





































