تحریک لبیک نےلاہور کو کورونا ٹائم بم بنانےمیں کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری

 اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک

لبیک پاکستان نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی۔ ہفتہ کوفواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور ن لیگ حشر بپا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی۔