ملک بھر میں 26نومبر سےتعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد( ویب ڈیسک )حکومت نے 26نومبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

کردیا ہے ۔26نومبر سے 24دسمبر تک اسکولز کی بندش کے دوران آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26نومبر سے 24دسمبر تک اسکولز بند رہیں گے،جبکہ 25دسمبر سے 10جنوری 2021تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی ۔قبل ازیں وزرائے تعلیم کانفرنس آج پیر کی صبح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہو ئی تھی جس میں چاروں صوبوں کے وزرا اور دیگر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی سفارش کر دی گئی تھی اورکہا گیا تھا کہ سفارشات منظوری کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس پیش کی جائیں گی ،جہاں وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد تعلیمی اداروں میں 25دسمبر سے چھٹیاں کی جائیں گی۔تاہم اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26نومبر سے 24دسمبر تک اسکولز بند رہیں گے،جبکہ 25دسمبر سے 10جنوری 2021تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی اس کے بعد اسکولز کھول دیئے جائیں گے۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے