
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ
اپوزیشن کو شو آف ہینڈ سے کیا پریشانی ہے ہم تو شفافیت چاہتے ہیں ، آئین کی شق (3) 224 ہے جس پر عملدرآمد کراسکتے ہیں ، سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہو جاتے ہیں تو کیا فرق پڑے گا، حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کرسکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر کام آئین و قانون کے مطابق کریں گے ۔
سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کی ابھی تجویز آئی ہے جس پر بحث جاری ہے۔آئین بھی کہتا ہے معیاد ختم ہونے سے 30 دن پہلے الیکشن کراسکتے ہیں۔ اپوزیشن کو شو آف ہینڈ سے کیا پریشانی ہے ہم تو شفافیت چاہتے ہیں ۔ شبلی فراز نے کہاکہ ہم بیساکھیوں کے سہارے نہیں عوام کے ووٹ سے حکومت میں آئے ہیں ۔ حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کیوں نہیں کرسکتی ۔ سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہو جاتے ہیں تو کیا فرق پڑ جائے گا۔ اپوزیشن کو اصل مسئلہ شو آف ہینڈ سے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈ سے سینیٹ الیکشن ہوئے تو ن لیگ کے 3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں۔














