
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر
عبدالمالک بلوچ کو ٹیلیفون کیا اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔




































