
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
کہا ہے کہ میں شو آف ہینڈ کی ذاتی طورپر حامی ہوں مگر یہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے جو پارلیمنٹ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔وزیراعظم لاعلمی میں 3دن سے شو آف ہینڈ کاراگ الاپ رہے ہیں انہیں قانونی ماہرین سے مشورہ کرلینا چاہیے جلد الیکشن صرف الیکشن کمیشن ہی کراسکتا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔ آٹا، چینی ،بجلی، گیس ہر چیز میں بے تحاشا کرپشن ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے استعفوں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی تیار ہے اور باقی تمام جماعتیں بھی استعفے دینے پر متفق ہیں ن لیگ کے تمام فیصلے میاں شہباز شریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں وہ ہرمشاورت میں شامل ہوتے ہیں۔ بلاول پریس کانفرنس میں استعفوں کا کہہ چکے ہیں ، مریم اورنگزیب نے کہاکہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں سے استعفے دیں گے تو بحران پیدا ہوگا دھکے سے حکومت نہیں چلتی ۔




































