
سیالکوٹ(ویب ڈیسک:فوٹو فائل )معاون خصوصی برائے تخفیف غربت
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں30 مارچ 2021 تک احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا۔ احساس پروگرام کے تحت 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔
سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس سال قبل حکومت پاکستان نے سروے کیا تھا۔ اب حکومت نئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شفاف انداز میں سروے کر رہی ہے۔ سروے کا مقصد مستحقین کی نشاندہی کرنا ہے۔ سماجی تحفظ کیلئے اقربا پروری اور بدعنوانی سے پاک رکھا جائے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ڈور ٹو ڈور سروے کے دوران ڈیٹا کو محفوظ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو علاقے سروے سے محروم رہ جائیں گے ان کیلئے ضلعی سطح پر انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے گا۔




































