دانیال عزیز نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2020 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2020 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ حکومت نے کالے دھن کو چھپانے کیلئے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس لاگوکیانئے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس کو کرونا وائرس کی آڑ میں نافذ کیا گیا۔ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس صرف ایلیٹ کلاس کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہے۔
ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس ملکی و بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں وفاق،وزارت خزانہ،ایف بی آر اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 19 اپریل سے لاگو حکومتی ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2020 کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس زیر سماعت ہونے کی بنیاد پر فیصلہ ہونے تک ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2020 معطل کیا جائے۔