وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں تمام ادارے سرگرم ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق

اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنے والوں کے سماجی و بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام ادارے سرگرم ہیں-
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹی ایچ کیو ڈسکہ اور پناہ گاہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی طرزپر ہیلتھ کئیر ماڈل پنجاب میں اپنایا جارہا ہے-حکومت پنجاب نے انصاف میڈیسن کارڈ کے نام سے انقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیلتھ سروسز فراہم کی جارہی ہے-
انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے-مستحق،نادار اور غریب مریض کی زندگی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے لی ہے کیونکہ پی ٹی آئی شوبازی اور رنگبازی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے-پنجاب کے تمام دیہی علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سرگرم ہے-لوٹ مار کرنے والا ٹولہ ریلیوں،جلسوں اور لانگ مارچ کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں-پی ڈی ایم کا بیانیہ جاتی عمرہ تک محدود ہوگا-اسمبلی کو جعلی قرار دینے والوں پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں کود رہے ہیں-پی ڈی ایم ملک کے اندر عدم استحکام کیلئے نکلے ہیں-