کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور دیگر مطالبات کے حق میں
دھر نے پر بیٹھے ہوئے مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ کراچی میں بھی تیس مقامات پر جاری دھرنوں کوختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔
قابل ازیں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ،وفاقی وزیر علی زیدی اور دیگر حکومتی عہدے داروں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ۔مذاکرات میں مظاہرین کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہزارہ برادری کے تمام مسائل حل کیے جائیں ۔حکومتی مذاکراتی ٹیم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر مظاہرین میتوں کی تدفین کرتے ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ کر ہزارہ برادری اور متاثرین سے ملاقات کریں گے ۔
مذاکرات کی کامیابی کے مظاہرین نے اپنے پیاروں کی میتیں اٹھالیں اور آج ہفتے کی صبح دس بجے میتوں کو سپر دخاک کردیا جائے گا ،توقع ہے کہ وزیر اعظم آج کسی وقت کو ئٹہ پہنچ جائیں گے ۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم ڈبلیو ایم نے کراچی میں بھی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔دریں اثنا اسلام آباد کے ڈی چوک سے بھی دھرنا ختم کردیا گیا ۔