
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مشاہد اللہ خان کے
انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو۔ مشاہد اللہ خان مرحوم کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا شائد مسلم لیگ ن کو نہیں جمہوریت کو نہیں پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا فگر نہیں ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ مشاہد اللہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف سینیٹ میں توانا آواز تھی۔ انہوں نے کہا میری ان سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا۔ انھوں نے میری سیاسی تربیت کی ہر ریلی جلسہ میں معاونت کی۔ انہوں نے کہا میری ہر ریلی اور جلسہ کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا۔ انہوں نے کہا انکا فن خطاب تھا علم کا دریا تھے، مجھے گائیڈ کرتے تھے۔میرے لئے تو بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مشاہد اللہ کے درجات بلند کریں اور مغفرت فرمائیں۔














