بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دے،عارف علوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل)صدر عارف علوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات

کی موجودہ سطح کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،تجارت، معیشت کے شعبے میں مزید پیش رفت کیلئے دوطرفہ تعلقات کو ادارہ جاتی سطح پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کے دوران کیا جنھوں نے ان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان برادر ملک کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔عالمی وبا کے دوران حج کے کامیاب انتظامات پر سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔
صدر مملکت نے ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم پر روشنی ڈا لتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی برادری کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو خود ارادیت دے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ خادمین حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان تک میری نیک تمنائیں پہنچائیں،امید ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین حقیقی طور پر برادرانہ تعلقات ہیں،سعودی عرب دو طرفہ تعاون کی موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔