
کراچی(رنگ نو ڈیسک )سندھ حکومت نے کل ہفتے سے کراچی میں 8اگست تک لاک ڈاو ¿ن کا فیصلہ کرلیا ،جو باہر نکلے گا
اسے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھا نا ہوگا ،کریانہ اسٹور،میڈیکل اسٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی ،اسکولز ،ٹیوشن سینٹرز شادی ہال ،پارکس بھی بند رہیں گے ۔
یہ فیصلہ جمعہ کی صبح سندھ کورونا سک فورس کے اجلا س میں کیا گیا ،جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ کی ،اجلاس میں چیف سیکریٹری ،پارلیمانی لیڈرز اور صبائی وزرا نے شریک تھے ۔اجلا س میں ہفتے سے 8اگست تک کراچی میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے تمام بازار،پارک ،شادی ہال ،اسکولز ،ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے ،جو باہر نکلے گا اسے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا ۔
فیصلہ 8اگست برقراررہے گا ،8اگست کو دوبار صورتحال کا جائزہ لے کر پابندی برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر آئندہ ہفتے سے بند کر دیئے جائیں گے ،جو ویسین نہیں لگوائے گا اس کی تنخوا بند کر دی جائے گی ،اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو بھی اس دوران بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔




































