وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا، ترین

؎

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل) وزیراعظم کا لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ، حکومت کا کامیاب

پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وزیراعظم 9 اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ انہوں نے کہا ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔ عثمان ڈار نے اجلاس کے دوران کہا لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔ اربوں روپے کا بجٹ مختصہے۔ 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی۔
انہوں نے کہا حکومت مستحق خاندان کے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی۔ منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا۔ مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔