بیس فروری 2021سے پہلے حالات نارمل ہوجائیں گے،وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد

ملتان(ویب ڈیسک،فوٹو :فائل): وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی سیاست ختم ہوچکی

ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی موثرحکمت عملی کے تحت اسی سال مہنگائی پرقابوپالیں گے ، 31دسمبرسے پہلے جھاڑوپھرجائے گااور20فروری 2021سے پہلے ملک کے حالات نارمل ہوجائیں گے۔
بدھ کو ملتان ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی سب سے زیادہ نشستیں ہوں گی۔چند ماہ کے اندر ایک ہی شاٹ میں تمام ریلوے کے ریٹائرڈملازمین کی پنشن اداکردی جائے گی۔ ریلوے ایک قومی ادارہ ہے اوراس کی بہتری کے لئے میں دن رات سرگرم عمل ہوں۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ ملکی سیاست گرما گرمی کی طرف جارہی ہے ،دودن بعداپوزیشن کو پتہ چل جائے گاکہ وہ کس پانی میں کھڑے ہیں،یہ لوگ وزیراعظم عمران خان جتنے لوگ اکٹھے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف سیاسی سرگرمیوں میں سارامجمع مولانا فضل الرحمن کاہوگا باقی سیاسی پارٹیاں جمعہ جنج کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہے اوریہ ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرناشروع ہوگئے ہیں۔شریف برادران ضیاءالحق کی نرسری میں پلے ہیں اوریہ جی ایچ کیوکے گیٹ نمبر4کی پیداوارہیں ،جنرل جیلانی سے پہلے اس خاندان کی کوئی خبرمیڈیا پرنہیں چھپتی تھی اوران کوکوئی جانتانہیں تھا۔شیخ رشیدنے کہاکہ شریف برادران نے سیاست کوبزنس بنالیاہے ،عدالتیں ان کے حق میں فیصلے دیں توٹھیک ہے ورنہ یہ میٹھامیٹھا ہپ ہپ ،کڑواتھوتھوکردیتے ہیں۔