ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا

ایبٹ آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم

مکمل کر لیا گیا ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ جلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے حوالے سے شدید پریشان تھیں۔ ملزمہ رِدا نے اعتماد حاصل کرکے ڈاکٹر وردہ کو آمادہ کیا کہ وہ یہ سونا اُس کے پاس امانتاً رکھوا دے،مزید بتایا جا رہا ہے کہ ملزمہ نے یہی سونا گروی رکھ کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر لیے تھے۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر وردہ کی ایک قریبی دوست بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرنے کے بعد لاش ٹھنڈیانی کے قریب دفنائی گئی۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ انہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آئے گی۔ لیڈی ڈاکٹر کے قتل سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،یاد رہے کہ اس کیس میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔