
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100
انڈیکس اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر گیا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس میں 1160 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے یہ 1 لاکھ 70 ہزار 616 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 806 رہی، جبکہ انڈیکس نے ایک موقع پر 1 لاکھ 70 ہزار 697 کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا،یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی تیزی نے مارکیٹ کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا۔





































