اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا ختم، پولیس کا واٹر کینن کا استعمال

راولپنڈی : اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات

2 بجے ختم کروا دیا۔ دھرنا اس وقت شروع ہوا تھا جب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کی زد میں سینیٹر مشتاق بھی آگئے جو عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے موقع پر موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، جس کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ناکے پر ہی روک دیا، جس کے باعث کارکنوں نے وہیں دھرنا دیا۔اس دوران علیمہ خان کارکنوں کو مسلسل پرسکون رہنے اور پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سے کوئی لڑائی نہیں، پولیس اہلکار ہمارے بھائی ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی موجودگی کی وجہ سے کارکنوں کو پیچھے رکھا جا رہا ہے جبکہ پولیس بھی مشکل صورتحال میں ہے۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے