ملک کی پہلی سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمشاد اختر انتقال کر گئیں

کراچی : ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، وہ اسٹیٹ بینک آف

پاکستان کی پہلی خاتون گورنر تھیں،دو جنوری 2006ء کو اسٹیٹ بینک کی 14ویں گورنر بننے والی ششماد اختر کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ان کی معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اوران کے بلندی درجات لواحقین کےلیے صبرکی دعا کی۔