ایف بی آر کا ٹیکس چوری کے خلاف بڑا قدم ،نجی اسپتالوں میں ٹیکس نگرانی شروع

اسلام آباد( ویب ڈیسک )اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری اور آمدن کم ظاہر کرنے کے بڑھتے

ہوئے رجحان کے تدارک کے لیے ایک غیر معمولی اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے بڑے نجی اسپتالوں میں ان لینڈ ریونیو افسران تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایف بی آر کے اعداد و شمار نے صحت کے شعبے میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی انتہائی کمزور صورتحال کو واضح کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صرف ٹیکس چوری روکنا ہی نہیں بلکہ نجی اسپتالوں اور طبی اداروں کی اصل آمدن کو مؤثر انداز میں ٹیکس نیٹ میں لانا بھی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ملک کے 50 بڑے نجی کمرشل اسپتالوں میں ٹیکس افسران تعینات کیے جا چکے ہیں۔ ان افسران کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 175 سی کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے، جن کے ذریعے وہ اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں سے وصول کی جانے والی فیس، مالی لین دین، ادائیگیوں کے ریکارڈ اور رسیدوں کے اجرا کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ اس عمل کا مقصد ظاہر کردہ آمدن اور اصل مالی حقائق کے درمیان فرق کا تعین کرنا ہے۔

رپورٹ میں ایف بی آر کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ادارے نے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث تقریباً پونے دو لاکھ افراد اور اداروں کا تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ اس ڈیٹا میں مختلف ذرائع سے حاصل کردہ تھرڈ پارٹی معلومات اور ابتدائی ٹیکس پروفائلز شامل ہیں، جن کی بنیاد پر ایسے افراد اور اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو قابلِ ٹیکس آمدن ہونے کے باوجود یا تو آمدن کم ظاہر کر رہے ہیں یا انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہی نہیں کروا رہے۔

حکام کے مطابق ٹیکس سال 2025 کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت کا شعبہ، جو ایک جانب حساس اور دوسری جانب منافع بخش سمجھا جاتا ہے، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کے معاملے میں خاصا پیچھے ہے۔ ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے، مگر ان میں سے صرف ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب ڈاکٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ان میں سے بھی صرف 56 ہزار سے کچھ زائد ڈاکٹروں نے ٹیکس سال 2025 کے لیے اپنے گوشوارے جمع کرائے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے والے کئی ڈاکٹروں نے بھی اپنی سالانہ آمدن 20 لاکھ روپے سے کم ظاہر کی ہے، جو نجی اسپتالوں میں وصول کی جانے والی فیس اور زمینی حقائق کے برعکس معلوم ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ایف بی آر نے کاغذی کارروائی پر انحصار کے بجائے عملی اور براہِ راست نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان لینڈ ریونیو افسران کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں اور اداروں کو نجی طور پر نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی درست آمدن ظاہر کریں اور قانونی تقاضوں کو پورا کریں۔

ایف بی آر کے مطابق اس مہم کا مقصد کسی ایک شعبے کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، معیشت کو دستاویزی شکل دینا اور تمام آمدن رکھنے والے طبقات کے لیے ایک منصفانہ اور یکساں ٹیکس نظام کو یقینی بنانا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے