
تہران( ویب ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے لیکن ایران
امریکی دباؤ کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔ ایران کو دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے جھکایا نہیں جا سکتا ہے ۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ا۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے,انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار رہا ہے تاہم امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں غیر منصفانہ اور غیر انسانی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جارجیا کے وزیراعظم اراکلی کوباخیدزے سے ملاقت کے موقع پر کہی۔
مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے جھکایا نہیں جا سکتا، ایرانی صدر اور جارجیا کے وزیراعظم اراکلی کی ملاقات آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔














