دنیا بھرمیں پانی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پانی کا عالمی دن  آج جمعہ 22مارچ کو منایا جارہا ہے۔

 دنیا بھر میں یہ دن لوگوں کو صاف اور محفوظ پانی کی اہمیت اوراس کے ضیاع کوروکنے متعلق آگہی کی فراہمی کیلئےمنایا جاتا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے ممالک میں کا نفرنسز ،واکس ودیگر پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں ۔پاکستان میں کراچی ،اسلام آباد، لاہور،ملتا ن سمیت دیگر شہروں میں بھی یہ دن منا نے کیلئے مختلف این جی اوز پروگرامز ترتیب دیےہیں ،

ہرسال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی بڑی این جی او الخدمت کے تحت ملک بھر میں مختلف پروگرامز منعقد کیےجارہے ہیں ،الخدمت آج کراچی میں سیمیناراور واک کا اہتمام  کر رہی ہے،جس کا مقصد شہریوں میں نہ صرف پانی کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے بلکہ اس کے ضیاع کوروکنے سے متعلق بھی آگہی فراہم کرنا ہے۔