نیوزی لینڈ مساجد حملوں میں شہید افرادکی تعداد 50 ہوگئی

اسلام آباد:نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 گئی ہے،جبکہ دو پاکستانی شہریوں کے شہید ہونے

کی بھی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں باپ بیٹے ہیں جن کا تعلق ایبٹ آ باد سے ہے۔ والد کا نام نعیم راشد اور بیٹے کا نام طلحہ ہے، نعیم وہاں ٹیچر تھے جب کہ بیٹا طالب علم۔ اسی طرح زخمیوں میں ایک زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد جب کہ دوسرے زخمی سید اریب احمد کا تعلق  کراچی سے ہے۔مساجد حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مسلم کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔

ادھرحملےکے مرکزی ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کردیاگیا ہےجہاں اس بے پھرپور ڈھٹائی کا مظاہر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ واقعے میں چار پاکستانی شہری زخمی  اور پانچ لاپتا ہیں جس کے بعد اب دو افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے