پاکستان کی طویل المیعاد 'بی 3' ریٹنگز پر تنزلی کیلئے نظر ثانی کی جائے گی، موڈیز

کراچی(ویب ڈیسک) موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المیعاد 'بی 3' ریٹنگز پر تنزلی کے لیے نظر ثانی کی جائے گی کیونکہ اسے توقع ہے کہ

حالیہ اعلان کردہ اقدام کے تحت جی 20 گروپ کے قرض دہندگان سے دوطرفہ قرض کی خدمات میں ریلیف کی درخواست کی جائے گی جس سے نجی شعبے کے قرض دہندگان کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ قرض دہندگان کے لیے قرض کی خدمات کی ذمہ داریوں کی معطلی سے درجہ بندی پر اثرات کا امکان نہیں تاہم جی 20 گروپ نے نجی شعبے کے قرض دہندگان سے چند شرائط پر اس میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔ایجنسی اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا اس اقدام میں پاکستان کی شمولیت کا امکان نجی شعبے کے قرض پر عائد ہوگا جبکہ ملک نے قرض کی خدمت میں ریلیف کی درخواست کا فائدہ نجی شعبے تک کو پہنچانے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت سے ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی توقع کم درجہ بندی پر ہوگی۔موڈیز کے مطابق کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ عالمی معاشی نقطہ نظر میں تیزی سے بگاڑ اور خطرہ اٹھانے میں نمایاں کمی کے باعث شدید معاشی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے۔