
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی
کیش پروگرام کے تحت گزشتہ پانچ ہفتوں میں 85 لاکھ خاندانوں میں 104 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور رقم کی تقسیم کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پیر سے احساس کیش پروگرام کی کیٹگری فور کا آغاز کر رہے ہیں، اس کیٹگری کی تحت نوکریوں سے محروم ہونے والوں کی امداد کی جائے گی۔ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے اب تک 34 لاکھ تک درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، اگلے 10 دن یہ پورٹل کھلا رہے گا، مزید لوگ بھی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام وزارتوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، یقیناً یہ مشکل کام تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیاب کیا اور ہم نے ایک کامیاب پروگرام کے ذریعہ مستحقین تک امدادی رقم پہنچائی اس کا سہرا حکومت کو جاتا ہے۔
نہوں نے کہا کہ پروگرام کو شفاف بنانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے گئے اور ملک بھر میں موجود مستحقین تک امدادی رقم پہنچائی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ حکومت نے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا، ان میں دیہاڑی دار مزدور، ٹھیلے والے، لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والے، ہوٹلوں اور دکانوں پر مزدوری کرنے والے افراد شامل ہیں۔














