
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں جون میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران اور ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 4 رکنی
کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی 10 جولائی تک ملک میں تیل کی فراہمی کی بدانتظامی پررپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ اس بحران سیکس نے فائدہ اٹھایا یا کسی کو پہنچایا؟ اس بات کا بھی کھوج لگایا جائے گا کہ آیا اس بحران میں اوگرا، وزارت پٹرولیم اورنجی تیل کمپنیوں کا کیا کردار رہا؟۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی یہ بھی پتہ لگائے گی کہ پٹرول پمپوں نے ذخیرہ اندوزی کی یا نہیں؟ اس بات کی بھی تحقیق ہوگی کہ تیل کی پچھلیسال کی نسبت فراہمی کی کیا تفصیلات ہیں؟تحقیقاتی کمیٹی آئندہ کیلئے بھی لائحہ عمل تجویزکرے گی تاکہ دوبارہ اس طرح کابحران نہ ہو۔خیاد رہے کہ 11جون کو پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا نے نے پٹرول بحران کے ذمہ دار 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیز پرمجموعی طور پر4 کروڑ روپے کے جرمانہ عائد کردیے تھے۔














