
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی پارلیمانی رہنما خواجہ محمد آصف نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا جس نے بیج بویا اسے ایوان میں شہید کہا گیا۔
ایوان میں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہیں۔دہری پالیسی ملکی کازکو نقصان پہنچاتی ہے،پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی پیٹرول کی قلت ختم ہو گئی،چینی کی سازش کی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قلت بھی سازش ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہر شعبے پر نظر آئیں گے،بجلی، گیس بم بھی گرنے والا ہے، آپ ہمیشہ کیلئے نہیں آئے، حکومت جانے کے قریب ہے۔،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پولیس اور عوام کی قربانیاں ہیں،دہشتگردی کی جنگ ابھی سرد نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری و ساری ہے،پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کا جس نے بیج بویا اسے ایوان میں شہید کہا گیا،دوہری پالیسی ملکی کاذ کو نقصان پہنچاتی ہے دہشت گردوں کو شہید کہنے والوں سے بھی اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔خواجہ آصف نے کہاکہ دہشتگردی کوسوات اور وزیرستان آپریشن میں کچلا گیا،پوری قوم نے قربانی دی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی بازگشت ایوان میں بھی سنائی دی،قیمتیں بڑھتے ہی پیٹرول کی قلت ختم ہو گئی،چینی کی سازش کی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قلت بھی سازش ہے




































