دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن/ نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ19 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد11956877 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد4506644 ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک546765 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ سے متاثر ہوا ہے، جہاں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد31 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کے علاوہ برازیل، بھارت، برطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی اور میکسیکو کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد1604249ہے، ملک میں کورونا وائرس سے 3097084 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 133972 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، گزشتہ روز ملک میں 46ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے 20 ہزار653 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے22752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران مزید482 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 16959 ہے۔ شمال مشرق کی ریاستوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست آسام ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3165 ہے۔ کینیڈا میں مہلک کورونا وائرس سے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اس سال 26 جنوری کو سامنے آیا تھا۔