
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں 5 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت غائب ہے۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ 9ویں روز بھی جاری رہا، آزادی مارچ میں اپوزیشن کی 9 جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت آزادی مارچ سے غائب ہے۔ قومی وطن پارٹی کے قائدآفتاب احمد خان شیرپاؤ آزادی مارچ میں شرکت نہیں کررہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو بھی مارچ سے غائب ہیں جبکہ میٹنگ میں ان کی جماعت کی نمائندگی ہورہی ہے۔ آزادی مارچ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے جھنڈوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آزادی مارچ میں شرکاء کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کی ہے جبکہ صوبہ سندھ کے لوگوں کی تعداد تیسرے اور صوبہ پنجاب کے لوگوں کی تعداد سب سے کم ہے۔














