ٹیکس نیٹ میں ایک لاکھ 50ہزار نئے لوگ شامل ہوئے،ایف بی آر

اسلام آباد( ویب ڈیسک )چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں ایک لاکھ 50ہزار نئے لوگ شامل

ہوئے ہیں۔لوگ ٹیکس سسٹم میں آنا چاہتے ہیں ،لوگوں کو حکومت پراعتبار ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے سے مسئلہ ہوا اوراس میں لوگوں کا کوئی قصور نہیں ہے ،،وزیراعظم عمران خان اورحکومت اس حوالے سے سنجیدہ  ہے۔

سبرزیدی نے کہا کہ جو لوگ پائپ لائن میں ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایاجائےگا،ایک لاکھ 50ہزارافراد کے نیکس نیٹ میں آنا خوش آئند ہے۔