
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناپھیلنے کی مقامی
ٹرانسمیشن60 فیصدہوگئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹے میں 497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور11 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت ہوگا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وائرس سے ہورہی ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ اموات کورونا ٹیسٹ ہورہی ہیں،جن ہسپتال میں بھی اموات ہوں گی وہاں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اگر کوئی موت ہونے میں کورونا علامات شامل ہوں تو اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی نقطہ نظر سے تحقیق کی جائے گی کہ تمام اموات کورونا سے ہی ہورہی ہیں۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔آج ہم نے 6264 ٹیسٹ سب سے زیادہ کیے ہیں۔ پاکستان میں 10لاکھ کے قریب کٹس موجود ہیں، اس ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 لاکھ لوگوں میں پھیل چکی ہے، ایک لاکھ 47 ہزار اموات اور پانچ لاکھ 53 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹے میں 6264 ٹیسٹ ہوئے، جن میں 497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح پاکستان کل کیسز کی تعداد7025 ہوگئی ہے۔نئے کیسز میں سب سے زیادہ تعداد سندھ 340 رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 59، خیبرپختونخواہ 58، بلوچستان 23، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان 8، آزاد کشمیرمیں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔














