
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹو ئٹرپیغام میں کہا ہے کہ عالمی وبا کے دوران اگلے محاذوں
پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے بڑے امدادی پیکجز کا اب تک اعلان نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والے لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ان کے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان نہیں ہوا ہے۔پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران تعمیراتی صنعت کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، انسانی زندگی پر نفع کو ترجیح صحت کے بحران میں ہمارے اقدامات کا تعین کررہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط ترجیحات کے نتائج کا پورا ملک سامنا کرسکتا ہے،اپنے شعبہ صحت کے نظام، مزدوروں اور ضرورت مندوں سے تعاون کریں۔





































