کچلاک میں مدرسےمیں دھماکہ 7 افراد شہید،23 زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں مدرسےمیں دھماکہ 7 افراد شہید، 23زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد

کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق دھماکاخیزمواد مسجد کےاندرنصب کیا گیاتھا۔دہشت گردی واقعےکی اطلاع ملتےہی قانون نافذ کرنےوالے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا نہیں بتا سکتے۔دھماکہ مسجد کے ممبر کے عین قریب ہوا۔

صوبائی حکومت   نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پولیس کو واقعہ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کا جائزہ لے کر 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد خان، مسجد کے پیش امام حافظ احمد اللہ، حاجی رحیم گل اور حاجی میر احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔