
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خطے کی صورتحال بالخصوص
مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ، وزیراعظم نے امریکی صدر کو خطے کے امن واستحکام کو لاحق خطرات کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ، افغانستان میں امن عمل کا معاملہ بھی زیر غور لایاگیا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ۔
وزیراعظم نے پاکستان کا مفصل نکتہ نظر صدر ٹرمپ کو پیش ۔انہوں نے بتایا کہ آج وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو ہوئی ہے جس کے دوران خطے کی صورتحال خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ اسے خطے کے امن و استحکام کو جو خطرات لاحق ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کی تشویش اور سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے امریکی صدر کو پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔




































