
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو پیروں تلے روندتا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثالیں دنیا میں عام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بھارت پر دباو ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا، 1974 میں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا بھارت کو ایٹمی تجربات کرنے سے نہیں روک سکی تھی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا عمل جاری رہا،تو بوسنیا جیسے حالات کا سامنا ہوگا۔




































