
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 86 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ
اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,075,504 ہوگئی ہے جن میں سے 967,073 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 004 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔














