فریال تالپور9روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد :فریال تالپورکو 9روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ،آج  انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔فریال تالپورکو گزشتہ روز

 اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے گھر ہی کو سب جیل قراردیا گیا تھا 
آج سخت سیکیورٹی میں انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہا ں ان کا روز کا جسمانی ریمانڈردے دیا گیا ۔
بنیب پر اسکیوٹرسردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ تیس ملین روپے کی رقم فریال تالپور کے دستخط سے اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ،فریال تالپور نے ملزمان سے مل کر منی لانڈرنگ کی ۔

نیب نے عدالت سے استدعاکی فریال تالپور کا نام منی لانڈرنگ میں ہے علدالت ریمانڈ منظور کر ے۔
عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر 24جون کو پیش ہونے کا حکم دیا