
کراچی( نمائندہ رنگ نو) جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیراہتمام جلسہٴ سیرت النبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔
معروف مذہبی اسکالر، سابق صدر ابلاغ عامہ جامعہ کراچی و ممتاز شاعر پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی نے سیرت طیبہﷺ پر خوبصورت اور پر اثر تقریر کی،بعد ازاں معروف و بزرگ شاعر رفیع الدین راز کی صدارت میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔
اس موقع پر صدر جمعیت الفلاح قیصر خان نے تشکر کے کلمات ادا کیے۔ سید وزیر علی قادری کی خوبصورت تلاوت کلام پاک سےتقریب کا أغاز ہوا۔نظامت کے فرائض ممتاز و معروف شاعر نظر فاطمی نےانجام دیئے۔
نعتیہ مشاعرہ میں جن شعراکرام نےہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ان میں صاحب صدرمشاعرہ رفیع الدین راز، پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی، اختر سعیدی، سعد الدین سعد، شہود ہاشمی، گل انور میمن، صاحبزادہ عتیق الرحمن عتیق، فیض عالم بابر، نعیم انصاری، شجاع الزمان خان شاد، فخر اللہ شاد، اکرم راضی، صدیق راز، الحاج نجمی، محمد علی سوز، نعیم الدین نعیم, غازی بھوپالی اور ناظم مشاعرہ نظر فاطمی شامل تھے۔ تقریب میں ممتاز علمی، ادبی و سماجی شخصیات مدیر روز نامہ جسارت مظفر اعجاز، جہانگیر خان، عبدالحلیم شرر، الطاف احمد، فہیم برنی، وسیم فاروقی، نفیس احمد خان، فاروق عرشی، سید شہزاد مظہر زیدی، اقبال احمد یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔
معتمد عمومی جمعیت الفلاح قمر محمد خان نے شرکائے محفل کا استقبال کیا۔ پر تکلف عشائیہ پر مجلس کا اختتام ہوا۔ تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہے۔














