الخدمت کے تحت پہلے مرحلے میں 750 یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل

کراچی(نمائندہ رنگ نو)الخدمت کراچی کے” آرفن کیئر پروگرام “میں رجسٹرڈ 1300میں سے 750 بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ مکمل کر لی گئی ۔

گزشتہ روز پہلے مرحلے میںالخدمت آرفن کیئر پروگرام نے شہر میں قائم 7میں سے 4کلیسٹرز کے بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا اہتمام کیا ۔ ہیلتھ اسکریننگ کیلئے الخدمت کے مختلف صحت مراکز میں خصوصی کیمپس منعقد کیے ،جہاں آنکھوں ،دانتوں ،ای این ٹی ، جنرل امراض کے ماہر ڈاکٹر وں کی ٹیموں اور پیر امیڈیکل اسٹاف نے بچوں کا طبی معائنہ کیا ۔

لیاری اولڈ سٹی ایریا، لیاری زون کلیسٹرمیں 300اور قائد ین ایسٹ ،گلبرگ وسطی ،ملیر،کورنگی لانڈھی میں 350بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔اس موقع پر بچوں کی مائیں، سرپرست اورالخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ڈاکٹروں نےتمام بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں درپیش طبی مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی اورانہیں تجویز کردہ دوائیں مفت فراہم کیں ۔ڈاکٹروں نےبچوں کو موسمی تبدیلی کے اثرات سےبچنے ،صحت کی اہمیت اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے سے متعلق بھی ہدایا ت فراہم کیں ۔

کیمپس میں معائنہ کے لیے آنے والے وہ بچے جن کو ٹیسٹ کی ضرورت تھی، ان کے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ۔چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ، ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نےالخدمت ناظم آباد اسپتال میں قائم کیمپ اور رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید اورڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام فاروق کاملانی نے لیاری میں قائم کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں ہیلتھ اسکریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

نوید علی بیگ نے اس موقع پر خصوصی گفتگو میں کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی مکمل خیال رکھتی ہے اور اسی سلسلے میں ہرسال باقاعدگی سے ہیلتھ اسکریننگ کا اہتمام کیا جا تا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو صحت سے متعلق کوئی بڑا مسئلہ درپیش ہے ،الخدمت ان بچوں کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات خودبرداشت کرے گی ۔رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے الخدمت کی اس شاندار کاوش کو سراہا اور کہا کہ یتیموں کی کفالت الخدمت کا مثالی کام ہے ،بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کر کے ان کے صحت سے متعلق آگہی کا حصول بھی مستحسن اقدام ہے ۔لوگ یتیم بچوں کی کفالت کے اس اہم منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔

راشد قریشی نے کہا کہ آرفن کیئر پروگرام الخدمت کا اہم پروگرام ہے ،جس کےذریعے سے یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے ۔الخدمت ان بچوں کی صحت کا خیال اسی لیے رکھتی ہے کہ کہیں یہ بچے کسی محرومی یا معاشی مپریشانی کے باعث صحت جیسی نعمت کو نظر انداز کر کے کسی بڑے مسئلے کا شکار نہ ہوں ۔اہل خیر سے اپیل ہے کہ وہ الخدمت کے کفالت یتامیٰ پرجیکٹ میںاس کا ساتھ دیں ۔

فاروق کاملانی نے کہا کہ الخدمت کے تحت پہلے مرحلے میں 4کلیسٹر کے 750بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی ہے ،باقی بچوں کی اسکریننگ طے شدہ شیڈول کے مطا بق جلد کی جائے گی ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے