ںملیرندی میں ڈوبنے والی فیملی میں سے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں

کراچی( ویب ڈیسک،نمائندہ رنگ نو)ملیرمیں ندی میں ڈوبنےوالی کارسوار فیملی میں سے دوبچوں کی لاشیں مل گئیں ،میاں

بیوی اور دو بچوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ۔

کراچی میں شادی کی تقریب میں شرکت کےبعد فیملی واپس حیدرآباد جارہی تھی کہ ڈرائیورنےملیرایم نائن لنک روڈ استعمال کیا،جس سے پانی کا بہاؤ تیز ہونے کےسبب گاڑی بہہ کرندی میں چلی گئی ۔

ایدھی رضاکاروں نےگاڑی کی تلاش شروع کردی، تاہم کل جمعرات کی شام ت  فیملی کےساتھ موجود دو بچوں کی لاشیں مل گئیں  ،جبکہ فیملی کے سربراہ، بیوی ڈرائیور اوردوبچوں کی تلاش جاری ہے ۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے گاڑی مل گئی ہے،تام اس میں سوار میاں،بیوی 3 بچوں اورڈرائیور کی تلاش کاکام جاری ہے ۔