فیصل آباد (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) میڈیکل کی طالبہ کیس میںسیشن کورٹ کے گیٹ پر وکلاءنے دھاوابول دیااور مرکزی ملزم شیخ
دانش کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس ملزم دانش کو عدالت پیش کیے بغیر ہی واپس لے گئی اورکچھ دیربعد عدالت میں پیش کیا۔ وکلاءنے چیمبر میں داخل ہونے کی کوشش تاہم پولیس نفری طلب کر لی گئی۔ عدالت نے ملزم دانش کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاہے۔
کیس کے دیگر چار ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں ۔مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم کو عدالت نے جیل بھجوا دیا تھا تاہم نامزد مرکزی ملزمہ آنا ماہم کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔