
تونسہ /راجن پور( نمائندہ رنگ نو ) کوہ سلیمان کےپہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کےباعث ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی
ہے،جس سے پنجاب کی تحصیل تونسہ کے 50 فیصد علاقے زیرآب آ گئےہیں ۔تاہم تونسہ شہر میں پانی داخل نہیں ہوا۔
فورٹ منرو اور راجن پور کےقریب پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالے اوور فلو کر گئے ہیں جس سے راجن پور کے 200 دیہات زیر آب آ گئے ہیں..
پہاڑی ندی نالوں کا سیلابی پانی مختلف علاقوں سےہوتا ہوا دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے،اس وقت تونسہ بیراج سے چھ لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے.دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے.
ادھر تونسہ اور راجن پور کے متاثرہ دیہات میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،لوگ سیلاب کے باعث نکل مکانی کرکے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔
متاثرین سیلاب کو خوراک ،رہائش اور صحت کےمسائل درپیش ہیں ،جانور سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں اورکھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔متاثرین نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے ۔




































