بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کردیا

سرینگر (ویب ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے منگل کواپنی ریاستی دہشت گردی کی

تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو شہر کے علاقے پارمپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران علاقے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ دریں اثنا علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دو افسر اور ایک فوجی زخمی ہو گئے۔