کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،کئی روز سے جاری

شدید گرم موسم کا زور ٹوٹ گیا ۔
سرجانی ،لیاری ،صدرگلستان جوہر ،نئی کراچی ،ملیر ،ایئر پورٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بار ش سے موسم خوشگوار ہوگیا اورکئی روز سے جاری سخت گرمی اورہیٹ ویو کا اثر ٹوٹ گیا ،محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی کریڈرہا ہے ،تاہم پیر کی شام بارش سے موسم خوشگوارہوگیا اور لوگوں نے موسم سے لطف اٹھانے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے ۔